English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی رکنِ کانگریس نے غزہ میں فلسطینی بچوں کی ہلاکت کے سوال پر دیا یہ انتہا پسندانہ جواب !

share with us

22/فروری/2024(فکروخبر/ذرائع)امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے فلسطینیوں سے متعلق ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں غزہ میں سب کو ہلاک کر دینا چاہیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے غزہ میں فلسطینی بچوں کی ہلاکت کے سوال پرانتہا پسندانہ جواب دیا۔

امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کے اس انتہا پسندانہ، نا مناسب بیان پر مسلمانوں، ڈیموکریٹس اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکن مسلم ایڈوائزری کونسل کے مطابق اینڈی اوگلز کا یہ بیان تمام فلسطینی عوام کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی غیر مناسب جواب ہے۔

امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کے ترجمان نے سخت ردِ عمل کے بعد صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اینڈی اوگلز فلسطینیوں کی نہیں بلکہ حماس کے حوالے سے بات کررہے تھے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ امریکی صدر، کابینہ و کانگریس سب جنگی مجرم ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا