English   /   Kannada   /   Nawayathi

رفح آپریشن کو شہری تحفظ کی ضرورت ، جانیے اس کے بعد بائیڈں نے کیا کہا !؟

share with us

12/فروری/2024(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو کہا ہے کہ رفح آپریشن کو شہری تحفظ کے منصوبے کی ضرورت ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ صدر جو بائیڈن کی کال کے بعد بیان جاری کیا ہے جس میں امریکا نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ "رفح میں فوجی آپریشن کسی قابل اعتماد اور قابل عمل منصوبے کے بغیر آگے نہیں بڑھنا چاہیے تاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

بیان کے مطابق بائیڈن نے "تمام مغویوں کی جلد از جلد رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت” پر زور دیا۔

نیتن یاہو نے کال سے پہلے کہا تھا کہ انہوں نے بائیڈن کے ساتھ بات نہیں کی کیونکہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں اپنی کارروائیوں سے "اوپر” چلا گیا ہے۔

غزہ کے جنوب میں واقع شہر میں قتل عام کے امکانات پر بین الاقوامی خطرے کے باوجود اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی افواج 1.4 ملین افراد پر مشتمل شہر پر حملہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

رفح محصور پٹی کا سب سے گنجان آباد شہر ہے جہاں اسرائیلی بمباری اور انخلا کے احکامات کے باعث اپنے گھروں سے بے دخل ہونے والے فلسطینیوں کو پناہ دی جاتی ہے۔

عالمی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ منصوبہ بند اسرائیلی جارحیت ایک انسانی تباہی کا باعث بنے گی کیونکہ فلسطینیوں کے پاس جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

سعودی عرب اور مصر نے اسرائیل کو جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع فلسطینی شہر رفح پر حملے کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطرناک نتائج کا باعث بنے گا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اردن بھی جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیل کے منصوبہ بند فوجی آپریشن پر خطرے کی گھنٹی بجانے والے ممالک میں شامل ہو گئے ہیں۔ ابوظبی کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے آپریشن کے بارے میں ’گہری تشویش کا اظہار کیا ہے‘ اور کہا کہ اس کے نتیجے میں سنگین انسانی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

سعودی عرب نے ہفتے کے روز کہا کہ گنجان آباد رفح میں اسرائیل کا منصوبہ بند فوجی آپریشن ’انسانی تباہی‘ کا باعث بنے گا، اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔ مملکت نے رفح میں آپریشن کے انتہائی خطرناک نتائج سے خبردار بھی کیا اور اس کی سخت مذمت کی۔

غرہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، رفح میں اسرائیلی فضائی بمباری جاری ہے، جس سے گزشتہ روز 25 فلسطینی شہید ہوئے، فضائی بمباری کے بعد اسرائیل زمینی آپریشن کی بھی تیاری کر رہا ہے، اسرائیل نے رفح سے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے اور زمینی حملے کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، واضح رہے کہ رفح میں 15 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا