English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنانی جج عالمی عدالتِ انصاف کے صدر منتخب

share with us

بیروت: 07/فروری/2024(فکروخبر/ذرائع) عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان سے تعلق رکھنے والے جج نواف سلام عدالت کے صدر منتخب ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف کی صدر جن کا تعلق امریکا سے تھا کی جگہ اب لبنان کے جج نواف سلام سنبھال لیں گے۔

نواف سلام 2018 سے عالمی عدالتِ انصاف کے رکن ہیں اور اس سے قبل 10 سال تک اقوامِ متحدہ میں لبنان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

نواف سلام لبنان میں سیاسی طور پر بھی کافی متحرک رہے ہیں اور لبنان کے وزیرِاعظم کے ممکنہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے لیکن حزب اللہ کی مخالفت کی وجہ سے وہ ناکام ہوگئے تھے۔

حزب اللہ نے اعتراض اُٹھایا تھا کہ نواف سلام امریکا کے کافی قریب ہیں اور ان کی ہمدردیاں مغربی ممالک کے ساتھ ہیں تاہم نواف سلام نے اس الزام کو مسترد کردیا تھا۔

سوشل میڈیا پر نواف سلام نے اپنے پیغام میں لکھا کہ  سب سے پہلی جو چیز میرے ذہن میں آئی وہ میرا شہر بیروت تھا۔

عالمی عدالت انصاف کے نومنتخب صدر نے لبنان سے مطالبہ کیا کہ قانون کی حکمرانی اور عوام کے درمیان انصاف کی بالادستی کی پاسداری کا راستہ اختیار کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا