English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگ بندی کے لیے حماس کے شرائط کیوں نہیں مان رہا ہے اسرائیل؟ جانیے مکمل شرائط

share with us

07/فروری/2024(فکروخبر/ذرائع)اگرچہ ابھی تک اسرائیل اور حماس کے مابین قیدیوں کے تبادلے کی فائل کے بارے میں ثالث ممالک بات چیت کر رہے ہیں مگر ابھی تک جنگ بندی کی کوئی باضابطہ یقین دہانی نہیں ہو سکی ہے۔ اس دوران حماس کے ردعمل کے بارے میں کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

حماس کی طرف سے سامنے آنے والی جنگ بندی کی تجاویز کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر مرحلہ 45 دنوں پر محیط ہے۔

حماس کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے سے تجاویز، شرائط اور مطالبات پر مشتمل مسودہ قطر اور مصر کو موصول ہوا ہے۔ قطر نے اس مسودے کے بارئ میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی بات کی ہے۔ اس مسودے میں حماس تین مراحل میں غزہ میں جنگ بندی پر راضی ہوگئی ہے۔

تعمیر نو اور بحالی

اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں غزہ میں ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کی تعمیر نو اور رہائشی علاقوں سے اسرائیلی زمینی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس نے اشارہ دیا ہے کہ وہ فوجی کارروائیوں کو ختم کرنے اور مکمل سکون بحال کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کرے گی۔

پہلے مرحلے میں قیدیوں، خواتین اور بچوں کی رہائی کے تبادلے کے لیے 45 دن کی جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے۔اس میں بوڑھے اور بیمار اسرائیلی قیدی بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ غزہ کی پٹی میں کھلے عام امداد کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں فوجی کارروائیوں کو روکنے اور اسرائیلی فوجیوں کی غزہ کے رہائشی علاقوں سے انخلاء پر زور دیا گیا ہے تاکہ فریقین کو قیدیوں کا تبادلہ مکمل کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

مکمل انخلاء

حماس نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی 45 دن تجویز کیے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں فلسطینیوں کی ایک خاص تعداد کے بدلے اسرائیلی فوجی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تیسرے اور آخری مرحلے کے 45 دنوں میں دونوں طرف سے مردہ قیدیوں کی لاشوں کا تبادلہ شامل ہے۔

اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ غزہ میں لڑائی کےدوران 50 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ تجاویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی قیادت سے صلاح مشورہ کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو اس سے قبل واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ وہ غزہ میں حماس کے خاتمے سے قبل جنگ بندی نہیں کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا