English   /   Kannada   /   Nawayathi

معمولی معمولی باتوں کو لے کر روایتی حریفوں میں جھڑپ کی واردات میں اضافہ

share with us

اطلاع کے مطابق زخمیوں کی شناخت متھن ، پونجا، پرساد، گریشا آچاریا، ستیہ پرساد، سچن، کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، اور بقیہ نوجوانوں کی شناخت فیاض، امیر اور اظہرالدین کی حیثیت سے ہوئی جو کہ کے ایس ہیگڈے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ڈیبلی کے مقیم جینت نامی نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ ایک رکشہ میں بیٹھا تھا کہ ، نظام نامی نوجوان اچانک اس کے رکشہ کے قریب پہنچا اور مذاق مذاق میں بار بار ہارن دبانے لگا۔ اس بات سے ناراض جینت اور اس کے دوستوں نے نظام کی خوب دھلائی کی۔ اسی کا بدلہ لینے نظام اپنے بھائی اور دوستوں کے ساتھ جینت کا گھر ڈھونڈنے نکلا ،غلطی سے دوسرے گھر میں گھس کر جینت کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کرنے لگے، اس گھر کے لوگوں نے جب تحقیقات کی تو اس موقع پر ایک دوسرے گروپ کے ساتھ نظام کا گروپ بھڑ گیااور پھر یہ معاملہ پولس تھانے پہنچ کر صلح صفائی بھی ہوگئی ۔مگر کل بروز اتوار یہی دو گروپ دوبارہ آپس میں بھڑ گئے اور دونوں گروپ کے زخمی نوجوان ایک دوسرے پر الزام لگارہے ہیں۔ فیاض کا الزام ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک نوتعمیر مسجد کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کے لیے جارہا تھا کہ قریب پندرہ افراد پر مشتمل ایک گروپ تیز دھار ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کردیا۔ مگر حزب مخالف کے متھن کا بیان ہے کہ وہ سامنے والے گروپ کے کئی افراد اُن پر حملہ کیا۔ کوناجے پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اور تحقیقات جاری ہیں ۔ بتایاجارہاہے جن پندرہ افراد پر حملہ کا الزام لگایا گیا ہے ان کا تعلق آر ایس ایس سے ہے اور حملے کی واردات کے تھوڑی دیر پہلے ایک میٹنگ ختم کرکے واپس ہورہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا