English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاک ایران کشیدگی : اقوامِ متحدہ نے تشویش کا اظہار کتے ہوئے کہی یہ بات !

share with us

جنیوا: 19/جنوری/2024(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے پاک ایران کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو یقینی بناتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور ایران پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مزید کشیدگی کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔

جنرل سیکرٹری یو این انتونیو گوتریس نے پاک ایران کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام تنازعات اور مسائل کو فریقین اچھے ہمسائیوں کی طرح علاقائی سلامتی اور خودمختاری کو یقینی بناتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

 

 

ترجمان یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں بھی پاک ایران کشیدگی کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام سے تعبیر کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

یورپی یونین نے ایران کی جانب سے عراق، شام اور پاکستان پر حملے علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی ہے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوا۔

ترجمان یورپی یونین نے پاکستان کی جانب سے ایران میں جوابی کارروائی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا