English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اورکشمیر سیلاب متاثرین کی امداد کریں

share with us

اور تنظیم کے کارکنان اور محلہ کے ذمہ دار گھر گھر پہنچ کر کشمیرمیں سیلاب سے متأثرہ افراد کے لیے چندہ اکٹھا کریں ۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اس سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جائے ۔مجلسِ اصلاح وتنظیم کی ریلیف ٹیم خود کشمیر جاکر وہاں سیلاب سے متأثرہ افراد کی امداد کرے گی اس موقع پر جنرل سکریٹری کی جانب سے یہ کہے جانے پر کہ اب تک ہمیں وہاں پہنچ جانا چاہئے تھا مگر وہاں کے لوگوں کے یہ کہنے پر کہ ابھی پانی نہیں سوکھا اور تکالیف ہوسکتے ہیں تو جانے کی تاریخ کو ملتوی کردیا گیا، مگر اس بات پر عوام کا ماننا تھا کہ جب یہاں پوری میڈیااور دیگر امدادی ادارے پہنچ کر امداد کررہے ہیں تو پھر صرف تنظیم کے لیے رکاوٹ کیوں ؟۔ علاوہ ازیں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے سلسلہ میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاد مولانا محمدانصار ندوی مدنی نے اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں کے اجتماعات منعقد کرکے بیداری مہم چلائی جائے ،اس موضوع پر سب سے زیادہ بحث ہوئی اور چونکہ لکٹوجن جو نیسٹلے کمپنی سے وابستہ ہے یہ زیادہ تر استعمال میں لایا جاتا ہے اس کے بدل کی کوشش کی جائے وغیرہ اس سلسلہ میں بائیکاٹ کو مضبوط کرنے کے لیے بذریعہ مساجد اعلانات بھی کئے گئے ہیں۔ قربانی کے جانوروں کو لے کر ہوئی گفت و شنید میں یہ بات آئی کہ جہاں بردران وطن کی چہل پہل زیادہ ہوتی ہو یا ان کو اس طرح کے منظر سے تکلیف ہوتی ہوتو ایسی جگہ جانوروں کو باندھنے سے پرہیز کیا جائے تاکہ کس بھی قسم کی تکلیف کسی کو نہ پہنچے ۔ اس موقع پر بھٹکل کے تمام اسپورٹس اور مساجد کے ذمہد اران موجود تھے ، اور ہر کوئی بحث میں حصہ لے کر بہترین مشورے دینے میں کامیاب رہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا