English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقلیتی طلباء پر حملہ :بجرنگیوں کی گرفتاری پر بجرنگیوں کی غنڈہ گردی (مزید خبریں )

share with us

اسی کی مخالفت کرتے ہوئے قریب دیڑھ سو کے قریب بجرنگی کارکنان نے پولس تھانے کے سامنے جمع ہوکر ہلہ مچایا جس کے بعد تحقیق کرتے ہوئے پولس نے رات گئے ان لوگوں کو یہ کہہ کر خاموش کرایا کہ جن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ان کا تعلق بجرنگ دل سے نہیں ، اس طرح اقلیتی طلباء کو نشانہ بنانے والوں کی شناخت، نتیش، گنش، آکیش، سنجئے، چیتن، یتیش، آمت، رنجن ،وغیرہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، اور بتایا جارہا ہے کہ ان سبوں کا تعلق بجرنگ دل ہی سے ہے۔ 


انجان حملہ آوروں کی گھر گھسنے کی واردات میں اضافہ 

تازہ واردات میں تنہا عور ت کا گلہ دبانے کی کوشش

اُپن انگڈی 20ستمبر (فکروخبرنیوز ) پانی پوچھنے کے بہانے گھر میں گھس کر ایک عورت کا گلہ دبانے کے بعد اُس پر چاقو سے حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی واردات کڈبا نامی علاقے کے مردال میں پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق مردال دیہات میں واقع آنند رائے نامی شخص کے گھر میں یہ واردا ت پیش آئی ہے ۔ آننت رائے الیکٹریشین ہونے کی وجہ سے معمول کے مطابق وہ صبح گھر سے نکل گئے تھے، ان کی اولاد بھی کام کی وجہ سے باہر نکل گئی تھی۔ دوپہر قریب بارہ بجے ایک انجان شخص پانی پوچھنے کے بہانے کے ان کا گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور پھر دو دن سے بھوکا ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے کھانا دریافت کیا۔ تنہا عورت جیسے ہی گھر کے اندر سے کھانا لے کر واپس ہوئی تو انجان شخص اچانک عورت کا گلہ دبا کر چاقو باہر نکال لیا، عور ت اچانک اس حملے سے گھبر ا کر چیخنا چلانا شروع کیا تو ، آواز پھیلنے کے ڈر سے انجان شخص موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ پڑوسیوں نے آواز سن کر خیریت دریافت کی تو تب تک حملہ آور فرار ہوگیا تھا،پولس کواطلاع کئے جانے پر چھان بین کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا