English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور ایر پورٹ میں وہی پرانا راگ.......

share with us

کسٹم ڈیپارٹمنٹ سے ریلیز کردہ نوٹ کے مطابق دو مختلف واردات پیش آئی تھیں اور ہر واردات میں سونا اسمگل کرنے کے لیے سونے کے وائر سلاخوں کا استعمال کیا گیا تھا۔ پہلی واردات میں 436گرم سونا جو کہ گھڑیال، کھلونے ،قلم کے رائفل، پلر وغیرہ میں چھپایا گیا تھا، اس واردات میں ملزم کی شناخت محمد اشرف مقیم پاراکٹا (کاسرگوڈ )کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ ایر انڈیا فلائٹ پر دبئی سے منگلور ایرپورٹ پہنچا تھا۔ دوسری واردات میں قریب 442گرام سونا ضبط کرلیا گیا ہے جو کہ کھلونے والے کار، الیکٹر پلگس ، کی چین دیگر الارم کلاک وغیرہ میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ اس واردات میں ملزم کی شناخت محمود ، مقیم تھلنگارا (کاسرگوڈ)کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آف کسٹم کرشنا کمار پرساد کے تحت مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا