English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنی اولاد کو اسلامی رنگ میں رنگانے کی فکرکریں : مولانا عبدالباری ندوی

share with us

مولانا موصوف نے تاریخ کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رنگ میں رنگنے کا مطلب اس کے احکامات پر سوفیصد عمل پیرا ہونا ہے اور منہیات سے رکنا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاح البنات مدرسہ سے اسکول کی شکل اختیا ر کرگیا ہے ۔ اسلامی رنگ اس کا شعار رہا ہے اب ذمہ داروں کا کام یہ ہے اسی شعار کو باقی رکھا جائے۔ اس موقع پر اصلاح البنات کی ویب سائٹ کا اجراء مولانا عبدالعلیم قاسمی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ جس کا تعارف جناب نوید مصباح صاحب نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اسکول کے متعلق تمام چیزوں کی معلومات دی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ طالبات کے سرپرستان ضروری اعلانات کی معلومات ویب سائٹ کے ذریعہ حاصل کرسکیں گے ۔ اس کو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تیار کیا گیا ہے ۔ ملحوظ رہے کہ اس موقع پر ننھی منی طالبات کا ایک دلچسپ پروگرام پیش گیا تھا۔ جلسہ کا آغاز مریم بنت مولانا محمد عمران اکرمی ندوی کی تلاوت سے ہوا ۔ حمدیہ اشعار فردوس بنت اعجاز نے اور نعت عائشہ بنت فضل الرحمن نے پیش کی ۔ حاضرین کی خدمت میں استقبالیہ کلمات مولانا محمد حسین ندوی نے اور شکریہ مولانا رضوان ندوی نے پیش کیے ۔ نظامت کے فرائض مولانا عبدالعظیم معلم ندوی نے بحسن خوبی انجام دئیے۔ قاضی جماعت المسلمین بھٹکل محترم مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعائیہ کلمات پر اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔ اس موقع پر جناب عبدالغفور صاحب اور عمائدین شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا