English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اہم شاہراہ پرایک ہفتے میں پانچواں بڑا سڑک حادثہ

share with us

فکروخبر کے مطابق زخمی سنان کے چہرے اور پیر کو چوٹیں آئیں تھیں ۔ مقامی لوگوں نے فوراً سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا ہے ۔


سرکاری بنیادی سہوالیات سے عاری ہلدی پورکے اہلیان نے پیش کیا اے سی کو یادداشت 

بھٹکل 18؍ ستمبر (فکروخبرنیوز)ہوناور تعلقہ کے ہلدی پوعلاقہ سروے نمبر 786کے مکینوں نے آج صبح بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی ہے جس میں انہوں نے حکومت سے بنیادی سہولیات کا انتظام کرنے کی مانگ کی ہے ۔ انہوں نے یادداشت میں حکام پر الزام لگا یا ہے کہ یہاں کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ دادا پردادا کے زمانے سے یہاں مقیم ہونے کے باوجود حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔ یہاں کے لوگوں میں اکثر کا تعلق مزدور طبقہ سے ہے اور غریب ہونے کی وجہ سے جھونپڑیوں میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے حوالہ سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی اسکیمیں او راس کے تعاون سے رہائش کا بندوبست کیا جائے ۔ اس موقع ہلدی پور کے کئی سارے ذمہ داران موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا