English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرڈیشور :بینگرے اہم شاہراہ کے قریب بائیک کا پہیہ کھسک گیا(مزید مضافاتی خبریں )

share with us

یہ دونوں منکی میں مقیم اپنی بیٹی کے گھر سے لوٹ رہے تھا کہ اچانک مذکورہ بالا موڑ کے قریب ان کی بائک کا پہیہ کھسک گیا جس کی وجہ سے یہ دونوں زمین پر آرہے۔ اس حادثہ میں گنپتی کا سر زخمی ہوگیا ہے جبکہ گیتا کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں ۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر سرکاری امبولینس کے ذریعہ بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں پر ان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ۔ 


بدنام زمانہ غنڈہ ناگیش کے قاتلوں پر پولس کا شکنجہ کسا 

ساتھی نے بنایا تھا ساتھی کے قتل کا منصوبہ 

اڈپی 12؍ ستمبر (فکروخبر نیوز) بدنام زمانہ غنڈہ ناگیش کے پانچ قاتلوں پر بالآخرپولس اپنا مضبوط شکنجہ کسنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔مذکورہ غنڈے کے پانچ قاتلوں کو پولس حراست میں لے کر دعویٰ کیا ہے کہ یہی لوگ ناگیش کے قاتل ہیں اور ان کا شمار اس کے ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔ جن کی شناخت وشواناتھ ، گروپرساد ، منا ، سنتوش اور ذاکر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گیارہ ستمبر کی شام اس کا ساتھی منا اس کے گھر سے اُسے کسی کام کے بہانے ساتھ لے گیا تھا۔ قتل کے منصوبے کے ساتھ اس کو ایک شراب خانے میں شراب پلائی گئی اور پھر یہاں سے اسے اڈپی لے جایا گیا اور سازش کے مطابق اُدیاور میں تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔اس موقع پر منا نامی ملزم ماروتی 800کے ذریعہ فرار ہوکر پولس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو ا تھا۔بتایاجارہا ہے کہ گروپرساد ، سنتوش اور دیگر نے اس سے پہلے بھی ایک بار ناگیش کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ گروپرساد سب سے پہلے پولس کے ہتھے چڑھا تھا اور دورانِ تفتیش و تحقیقات اسی کے بیان کے مطابق دیگر ملزموں کے نام سامنے آتے گئے جن کو پولس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ۔


مردہ حالت میں پائی گئی لاش سے پولس کو قتل کا شبہ 

کنداپور 13؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) گنگولی کے باون کٹے نامی علاقے میں واقع جنتا کالونی کے ایک گھر میں مزدور اپنے ہی گھر میں مردہ حالت میں پائے جانے کی وجہ سے علاقہ میں کچھ دیر کے لیے سنسنی بنی رہی ۔ مزدور کی شناخت شیکر (38) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جویومیہ اجرت پر مزدوری کیا کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات نشہ میں دھت شیکھرکا اس کی دوسری بیوی کلپنا سے جھگڑا ہوگیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ میاں بیوی کی لڑائی جھگڑا کے درمیان شیکھر کو چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا اور وہیں دم توڑگیا ۔ اس کے اہلِ خانہ نے جھگڑے کی بات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی موت اونچائی سے گرنے کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ پہلی بیوی کے بیٹے جیا سوریا(17) نے اس کو رد کرتے ہوئے الزام عائد کرنے کی کوشش کی ہے کہ جھگڑے کی وجہ سے ہی اس کی موت ہوئی کیوں کہ وہ جھگڑے کے وقت وہاں موجود تھا۔ پولیس نے قتل کے امکانات کے پیشِ نظر شبہ ظاہر کیا ہے ۔مہلوک کی پہلی بیوی شجاتا سے ایک لڑکی اور دو لڑکیاں ہیں جو پچھلے پانچ چھ سال سے الگ گھر میں اپنی زندگی گذاررہی ہے اور دوسری بیوی کلپنا جس کے دو لڑکے اور ایک بیٹی ہے مقتول کے ساتھ رہائش پذیر تھے ۔ گنگولی پولیس نے موقعہ واردات کے معائنہ کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش کررہی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا