English   /   Kannada   /   Nawayathi

حاملہ معشوقہ بنی عاشق کے غضب کا شکار: ندی میں دھکا دے دی گئی

share with us

پدماوتی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہ بیلتنگڈی کے مقیم آنند پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسے ندی میں دھکا دے کر قتل کرنے کی کوشش کی ، اور کہا کہ آنند کے اہلِ خانہ جو مزدوری کیا کرتے ہیں پچھلے گیارہ سال سے انہی کے ساتھ رہتے ہیں ۔ اس دوران آنند نے شادی کا وعدہ کرکے ا س کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے اور وہ حاملہ ہوگئی ۔ حمل ٹہرنے کی خبر دی گئی تو اسقاطِ حمل کے لئے زبردستی کی گئی تھی ۔ ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے کے بعد اپناانگڈی اسپتال کے ڈاکٹر نے مشورہ دیا تھاکہ اسقاط نہیں کیا جاسکتا ۔مگر واردات کے روز اس نے کہیں لے جانے کے بہانے بائیک پر سوار کرکے لے گیا ۔ جب پلی ککو نامی پل پر پہنچے تو اس نے موٹر سائیکل کے خرابی کا بہانہ بناکر پل کے کنارے بائیک روکااور موقع پاکرندی میں دھکا لگادیا ۔لڑکی نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ تیراکی جاننے کی وجہ سے جھاڑیوں کا سہارا لینے میں کامیاب ہوئی اور سویرا ہونے تک انتظار کیا ۔دوسرے دن صبح عوام نے مجھے ندی سے باہر نکال کر اسپتال میں داخل کیا ۔پولس مقدمہ درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔


کشتی الٹنے سے دوافراد کی موت 

ْمنگلور 11؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) مچھلی شکار کے دوران کشتی الٹنے کی وجہ سے تین ماہی گیروں میں سے دو ماہی گیر کے غرق ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ کنور کے قریب نیتراوتی ندی میں پیش آیا۔ گتی کدرو کے جوچھم ڈیسوزا (60) اور ہاویری کے بھیمااور گنیش بذریعہ کشتی کنور سے البامگرو علاقہ کی طرف جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ گنیش تیر کر ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ جوچھم اور بھیما کے غرق ہونے کا خدشہ ہے ۔ کچھ لوگوں کے مطابق تیز ہواؤں کی وجہ سے ان کی کشتی الٹ گئی ۔ دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ ریتی اور بھاری پتھر کی وزن زیادہ ہونے سے کشتی الٹ گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا