English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب سیٹلائٹ پر مبنی ٹول وصولی کا نیا نظام متعارف کرائے گی مودی حکومت

share with us

نئی دہلی: سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے اعلان کیا کہ ہندوستان میں قومی شاہراہیں جلد ہی سیٹلائٹ پر مبنی ٹولنگ سسٹم متعارف کرائیں گی۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) مارچ 2024 تک اس نئے نظام کو نافذ کرنا شروع کر دے گی۔

سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ مارچ 2024 تک ملک میں قومی شاہراہوں اور ایکسپریس وے پر جتنا چلو اتنا ٹول ادا کرنے کا نظام شروع ہو جائے گا۔

وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں گڈکری نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کا دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر تجربہ کیا گیا ہے۔ اب اسے مکمل طور پر نافذ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس میں لوکیشن پر مبنی ٹول سسٹم ہے۔ اس میں جتنا کلو میٹر گاڑی ٹول روڈ پر گاڑی چلے گی اتنا ہی کلومیٹر کے لیے ہی ٹول ادا کرنا ہوگا.اس کے پیچھے مقصد ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنا اور لوگوں سے صرف اس فاصلے کے لئے چارج کرنا ہے جو وہ سفر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے بینکوں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ملا کر ایک کمپنی بنائی جا رہی ہے جو اس سسٹم کو چلائے گی۔ اس سے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو سالانہ تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔

ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تقریباً 100 فیصد گاڑیوں میں فاسٹیگ لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اب تک آٹھ کروڑ فاسٹیگ لگائے جا چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا