English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ پر اسرائیلی دردندگی جاری، مزید 19 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 4300

share with us

 

21/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع)غزہ پر اسرائیل کی گزشتہ رات کی گئی بمباری میں مزید 19 فلسطینی شہید ہونے کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار 300 ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت مزید 19 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔

غزہ پر اسرائیلی کی بمباری سے شہید ہونے والوں کی تعداد 4300 ہو گئی ہے جبکہ حماس کے حملوں میں اب تک 1400 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیل نے القدس اسپتال خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی۔

دوسری جانب اسرائیل میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے رفح کراسنگ آج کھولی جائے گی۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کراسنگ کھلنے سے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے متاثر فلسطینوں تک امداد پہنچانے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔

رفح کراسنگ اسرائیل سے کھانے پینے اور ضرورت کی دیگر اشیا غزہ پہنچانے کا واحد ذریعہ ہے۔ اسرائیل کی جانب سے رفح کراسنگ بند کرنے کے بعد غزہ میں کھانے پینے کی اشیا، دواؤں اور دیگر ضروریات زندگی کی شدید قلت ہوگئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا