English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے اس کے مظالم کو بے نقاب کرنے والے اس چینل پر پابندی لگانے کے لیے بنایا قانون!؟

share with us

یروشلم: 20/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کی حکومت نے دنیا کے سامنے اس کے مظالم کو بے نقاب کرنے والے قطری نیوز چینل الجزیرہ سمیت دیگر غیر ملکی خبر رساں اداروں پر پابندی کا قانون منظور کر لیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق پابندی کا قانون وقتی طور پر ہے، وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت نے قانون کی منظوری دی۔

اسرائیلی وزیر اطلاعات سلام کرہی کا کہنا ہے کہ اسرائیل حالت جنگ میں ہے، اسے زمین، فضا اور سمندر کے ساتھ سفارت و صحافتی محاذ پر بھی جارحیت کا سامنا ہے، اس لیے ہم ایسی کسی چیز کی نشر و اشاعت کی اجازت نہیں دیں گے جو اسرائیلی ریاست کے نقصان دہ ہو۔

چند روز قبل خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے قطری نیوز چینل پر پابندی لگانے کیلیے غور شروع کر دیا۔

وزیر مواصلات شلوما کرہی نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ الجزیرہ کے مقامی بیورو کو بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے قطری نیوز چینل پر حماس کے حق میں رپورٹنگ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ الجزیرہ کو بند کرنے کی تجویز اسرائیلی سکیورٹی کے حکام اور قانونی ماہرین کی جانب سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد دی گئی، اس معاملے کو بہت جلد کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

شلوما کرہی نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ ایک ایسا نیوز چینل ہے جو اکساتا ہے، ہمارے فوجیوں کی ویڈیوز بناتا ہے اور اسرائیلی شہریوں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔

وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ حماس کے ترجمان کی جانب سے بھیجے گئے اہم پیغامات کو صرف قطری نیوز چینل نشر کرتا ہے، امید ہے ہم اسے ختم کر دیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا