English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، عملہ کے تمام ارکان جاں بحق

share with us

27؍ جولائی 2023: سعودی عرب کا ایک لڑاکا طیارہ ایف 15 ایس اے خمیس مشیط میں تربیتی مشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار عملہ کے تمام ارکان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ شاہی سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ شاہ خالد ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

طیارے کے عملہ کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل المالکی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے، ان کی شہادت قبول فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے اس طیارے کے حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا