English   /   Kannada   /   Nawayathi

قران کی بے حرمتی : او آئی سی میں سوئیڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کر دی گئی

share with us

جدہ:24؍جولائی 2023: سعودی عرب میں جاری او آئی سی اجلاس میں سوئیڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تنظیم تعاونِ اسلامی (او آئی سی) کا اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ہے، جس میں سوئیڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کر دی گئی ہے۔

سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم نے ڈنمارک میں قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی، انھوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں مذہبی منافرت اور عدم برداشت کو ہوا دیتی ہیں، اور اس طرح کی کارروائیوں کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۰۔

او آئی سی نے مطالبہ کیا کہ ڈنمارک ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، اشتعال انگیزیاں شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی روح کے خلاف ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا