English   /   Kannada   /   Nawayathi

قرآن کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کوعیسائی مالک نے ریسٹورینٹ سے باہر نکال دیا

share with us

اسٹاک ہوم: 25 جولائی 2023 : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون سیلوان مومیکا کی آخرت تو برباد ہوئی سو ہوئی، دنیا میں بھی بدنامی اور بے عزتی مقدر بن گئی۔ 

سویڈن میں دو بار قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے والے سیلوان مومیکا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ریسٹورینٹ کا مالک ملعون کو باہر نکال رہا ہے۔

ریسٹورینٹ کا مالک مسلمان نہیں بلکہ ایک عیسائی ہے لیکن وہ ملعون سیلوان مومیکا کو الہامی کتاب کی بے حرمتی کرنے پر اپنے ریسٹورینٹ میں جگہ دینے کو تیار نہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورینٹ کے مالک نے سیلوان مومیکا کو کھانے پینے کی کوئی بھی شے دینے سے انکار کردیا اور اسے باہر نکل جانے کا کہا اور سیلوان مومیکا کی ایک نہ سنی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے ریسٹورینٹ کے مالک کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ دوسروں کے مذہب کی توہین کرنے والے ایسے ہی سلوک کے مستحق ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا