English   /   Kannada   /   Nawayathi

غلاف کعبہ کی تبدیلی کا دلفریب منظر

share with us

 ہر سال کی طرح نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا۔ اس سلسلے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شپ مسجد الحرام خانہ کعبہ میں غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر نگرانی کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس کے ماہرین کی ایک ٹیم نے یہ کام مکمل کیا۔ غلاف کعبہ کو باندھنے والے سنہری کڑوں کو ہٹانے، پرائے غلاف کی جگہ نئے غلاف کی تبدیلی کے عمل میں تین سے چار گھنٹے لگے۔

اس موقع پر شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ غلاف کعبہ کے حوالے سے کنگ عبدالعزیز کمپلکس اکیڈمی قائم کرنے کا اسٹرٹیجک منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں سعودی نوجوانوں کو خصوصی کورس اور تربیت دی جائے گی۔

غلاف کعبہ میں سونے، چاندی اور خالص ریشم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسکی تیاری میں جدید مشینری استعمال کی جاتی ہے جو ماہرین کی زیر نگرانی کارکن محنت اور لگن سے تیار کرتے ہیں۔ پیداوار اور مینوفیکچرنگ کے تمام مراحل مکمل ہونے پر اور ذی القعدہ کے مہینے کے وسط میں خانہ کعبہ کے غلاف کے کارخانے میں سالانہ تقریب ہوتی ہے اور غلاف کو نگران اعلیٰ کے حوالے کیا جاتا ہے۔

اس سال نئے غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریباً 25 ملین ریال لاگت آئی ہے۔ اس میں سونے اور چاندی کے علاوہ 850 کلو گرام خام ریشم استعمال ہوا۔ 100 سے زیادہ ہنر مند کاریگروں نے غلاف کے 55 ٹکڑوں کی تیاری پر کام کیا اور ہر ٹکڑے کی کڑھائی میں 60 سے 120 دن لگے۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد کے معیار کو استعمال سے قبل لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا۔

اس سے قبل کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس سے غلاف کعبہ کو مخصوص ٹرکوں اورگاڑیوں سے مخصوص راستے سے جلوس کی شکل میں مسجد الحرام تک لایا گیا تھا اور اسے مسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے مطاف تک پہنچانے کے لیے مخصوص راستے کا تعین کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ غلاف کعبہ تبدیلی کے تمام عمل کے دوران ہر ایک حصے کو علیحدہ علیحدہ کعبہ کے بالائی حصے پر لایا جاتا ہے جہاں سے پھر انہیں اتارا جاتا ہے اور پچھلا غلاف اتار لیا جاتا ہے۔ یہ عمل چار مرتبہ باری باری دہرایا جاتا ہے جب تک کہ نیا غلاف چڑھا نہ دیا جائے اور پرانا اتر نہ جائے۔

اس سے قبل کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ (کِسوۃ) ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا تاہم گزشتہ سال غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی سالانہ تقریب اب ہر سال یکم محرم کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا