English   /   Kannada   /   Nawayathi

انوکھی پہل : کویت کے وزیر اعظم کا سوئیڈش زبان میں قرآن پاک کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

share with us

11؍ جولائی 2023: سوئیڈن میں عیدالاضحیٰ پر قرآن پاک کی بے حرمتی پر پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے ایسے میں کویت نے سوئیڈش زبان میں قرآن پاک کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت نے سوئیڈش زبان میں قرآن کریم کے ترجمے والے ایک لاکھ نسخوں کی طباعت اور اشاعت کا اعلان کر دیا ہے جنہیں سوئیڈن میں تقسیم کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت کا کام سونپ دیا۔

کویت نے سوئیڈش زبان میں قرآن پاک شائع کرنے کا فیصلہ اسلامی رواداری اور اقدار و بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ پر جب پورا عالم اسلام خوشیاں منا رہا تھا ان لمحات میں ایک عراقی ملعون شہری نے قرآن پاک کی سوئیڈن میں مسجد کے سامنے بے حرمتی کرکے انہیں شدید رنج والم میں مبتلا کیا جس کے بعد سے پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا