English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمسن بچہ امام مسجد کے پاس پہنچ گیا، ویڈیو نے دل جیت لیے

share with us

استنبول 20 جو ن 2023 : ترکیہ کی ایک مسجد میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کی مسجد میں ایک بچہ دوران نماز محراب میں موجود امام صاحب کے پاس پہنچ گیا، سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے صارفین کے دل جیت لیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک معصوم سا بچہ کبھی امام کو دیکھتا اور کبھی صف میں بیٹھے اپنے والد کو ! امام مسجد کو مسلسل تلاوت کرتا دیکھ کر بچے نے انگشتِ شہادت امام کے لبوں پر رکھ کر انہیں خاموش رکھنے کی کوشش کی۔

چھوٹے بچے کی اس معصومانہ حرکت پر امام مسجد کے چہرے پر ناگواری کا تاثر تک نہ آیا بلکہ وہ مسکراتے رہے،بچے سے کھیلتے رہے اور ساتھ تلاوت بھی کرتے رہے۔

 

امام مسجد کی ننھے بچے کے ساتھ شفقت کے برتاؤ کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا اور دل کھول کر تعریف کی۔

یاد رہے کہ ترکیہ کی مساجد میں بچوں کے ساتھ خصوصی شفقت سے پیش آیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اگر بچے مسجدوں میں خوش ہوں تو سمجھو کہ آپ کے ملک میں اسلام کا مستقبل محفوظ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا