English   /   Kannada   /   Nawayathi

اس سال کتنے افراد شاہی مہمان کے طور پر حج کریں گے؟

share with us
Hajj, shahi mehman,

ریاض 19؍ جون 2023 : خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر اس سال 1300 افراد کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرایا جائے گا جن کا تعلق 90 ممالک سے ہوگا۔

خادم الحرمین شریفین جانب سے ہر سال دنیا بھر کے مختلف ممالک کی شخصیات کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کی روایت ہے۔ امسال بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 1300 افراد کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرایا جائے گا جن کا تعلق 90 ممالک سے ہے اور اس کے لیے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس سال 13 سو افراد شاہی مہمان ’’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘‘ پروگرام کا حصہ ہوں گے۔

،ضیوف خادم الحرمین الشریفین، پروگرام کے نگران اعلٰی وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کے احکامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال شاہی مہمان کے طور پر حج کرنے والے افراد میں فلسطینی شہدا کے لواحقین، زخمیوں اور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا