English   /   Kannada   /   Nawayathi

عازمین دوران حج گرمی سے کیسے بچیں؟

share with us
suadi arabia, hajj, Hajj 1444,

ریاض 19؍ جون 2023 : سعودی عرب میں عیدالاضحٰی کا چاند نظر آگیا ہے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات منگل 27 جون کو ہوگا سعودی ہیلتھ کونسل نے عازمین کو دوران حج گرمی سے بچنے کے لیے مفید مشورے دیے ہیں۔

دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات منگل 27 جون کو ہوگا۔ اس سال حج سیزن میں سعودی محکمہ موسمیات نے گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اسی تناظر میں سعودی ہیلتھ کونسل نے عازمین کو دوران حج گرمی سے بچنے کے لیے مفید مشورے بھی دیے ہیں۔

سعودی ہیلتھ کونسل نے عازمین حج کوہدایت کی ہے کہ ’ان دنوں مملکت میں موسم شدید گرم ہے جس کے پیش نظرعازمین کو چاہئے کہ وہ خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

سعودی ہیلتھ کونسل کی جاری ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ عازمین موسم گرما کی سختی سے بچنے کے لیے ڈھیلے ڈھالے کاٹن کے لباس استعمال کریں اور زیادہ دیر بلا ضرورت دھوپ میں نہ رہیں۔ پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے تاکہ جسم میں پانی کی کمی پیدا نہ ہو۔

عازمین حج کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ دھوپ کی تمازت اور شعاعوں سے محفوظ رہنے کے لیے ’سن بلاک‘ کا استعمال کریں اور کسی دوسرے کی ذاتی استعمال کی اشیا قطعی طور پر استعمال نہ کی جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ انفیکشن سے تحفظ رہے۔

اس کے علاوہ ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے عازمین حج کو احتیاطاً ازدحام والے مقامات پر طبی ماسک کا استعمال لازمی طور پر کرنے اور ماسک کو مقررہ وقت تک استعمال کرنے کے بعد کچرے کے ڈبے میں تلف کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہیلتھ کونسل کی جانب سے امراض قلب میں مبتلا عازمین حج کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے معالج کی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کریں اور اپنی دوائیں لازمی ساتھ رکھیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا