English   /   Kannada   /   Nawayathi

رواں سال حج کے خطبے کے لیے خطیب کے نام کا اعلان

share with us
dr.yusu bin muhammed bin sayeed

ریاض 19؍ جون 2023 : عرب میڈیا کے مطابق اسلامی سال 1444 کے خطبہِ حج کی سعادت امام شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید حاصل کریں گے۔ ان کی تقرری کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

تقرری نامے میں اُن کے ساتھ شیخ ڈاکٹر ماھر بن حمد المعیقلی کو المسجد الحرام کے مبلغ اور ہنگامی صورت میں سیکنڈ آپشن کے طور امام مقرر کیا گیا ہے۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ منگل 27 جون کو ادا کیا جا رہا ہے۔ اس دن دیا جانے والا خطبہ پوری دنیا میں تقریباً تمام ہی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید ’’امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی‘‘ میں عقیدہ ومعاصر ادیان کے پروفیسر اور قومی تعلیم عامہ کی سائنسی کمیٹی سے متعلق سمپوزیم کے رکن بھی رہے ہیں۔

شیخ ڈاکٹر یوسف نے ریاض کے کالج آف فنڈامینٹلز آف ریلیجن سے بیچلر اور پھر ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ علاوہ ازیں متعدد سائنسی مقالوں کی نگرانی کی اور ان پر متعدد یونیورسٹیوں میں گفتگو کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا