English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا

share with us

ریاض: سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے، حج کا رکن اعظم یوم عرفہ 27 جون بروز منگل کو ہوگا جبکہ عید الاضحیٰ 28 جون بروز بدھ کو منائی جائے گی

اس سے قبل ذوالحجہ کے چاند کے لیے سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی تھی کہ آج شام ذو الحجہ کا چاند دیکھیں اور نظر آنے پر شہادتیں قریبی دفاتر میں درج کرائیں۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ چاند بغیر ٹیلی اسکوپ بھی دیکھا جائے اور جو ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا چاہیں اس کی بھی اجازت ہوگی، چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اپنی گواہی کا اندراج کرائیں۔

چاند نظر آنے پر شہریوں ںے اپنے شہادتیں جمع کرائیں جس کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا