English   /   Kannada   /   Nawayathi

سالوں بعد سعودی وزیرخارجہ کی ایرن آمد

share with us
saudi arab, iran,

 17؍ جون 2023 :سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان دورہِ ایران کے دورہ پر تہران پہنچ گئے۔

سعودی عرب اور ایران جن میں کئی سالوں بعد حال ہی میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے ہیں اب یہ باہمی تعلقات مزید مستحکم ہونے جا رہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان تہران پہنچ گئے ہیں۔

یہ کسی بھی سعودی وزیر خارجہ کا کئی سالوں میں ایران کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ وہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے جو ابھی لاطینی امریکہ کا دورہ ختم کر چکے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سفارتی تنازع ختم کرنے اور تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوا تھا۔

سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ 6 جون کو ایران نے سعودی عرب میں سات سال کے بعد اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا تھا تو دوسری جانب سعودی عرب کی طرف سے بھی خیر سگالی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا