English   /   Kannada   /   Nawayathi

ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی سعودی سپریم کورٹ کی اپیل

share with us
saudi arab

ریاض: 17؍ جون 2023 :  سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے بروز اتوار ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں شہادت مقامی عدالت میں درج کرائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو اسلامی سال کے آخری ماہ کا چاند دیکھا جائے گا۔ عوام سے درخواست ہے کہ چاند دیکھنے کا خصوصی اہتمام کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند آنکھوں سے بھی دیکھا جائے اور جو ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا چاہیں اس کی بھی اجازت ہوگی۔ چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اپنی گواہی کا اندراج کرائیں۔

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک  میں ذوالحجہ کا چاند 18 جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بروز منگل 27 جون اور عیدالاضحی 28 جون کو متوقع ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا