English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایامِ حج میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا موسم کیسا رہے گا؟؟

share with us

15؍ جون 2023 دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں دوران حج وہاں موسم کیسا رہے گا اس حوالے سے سعودی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے۔

ذی الحج کے ماہ کا آغاز ہوا چاہتا ہے اور دنیا بھر سے مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ اس وقت گرمی کا موسم ہے اور کئی ممالک میں سورج کا پارہ بلند ہے۔ دوران حج مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں درجہ حرارت کیا رہے گا اس حوالے سے سعودی موسمیات کے قومی مرکزی نے پیشگوئی کی ہے اور بتایا ہے کہ حج کے دوران دونوں مقدس ریجنز میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے جب کہ بارش معمول سے زیادہ ہوگی۔

 

موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق مکہ مکرمہ میں ذی الحجہ کے ابتدائی 15 دن کے دوران دن میں انتہائی درجہ حرارت اوسطا 43.6 ڈگری اور کم از کم درجہ حرارت 29.6 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ مدینہ منورہ میں انتہائی درجہ حرارت 43 اور کم از کم 29.3 سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موسمیات قومی مرکز نے ذی الحجہ کے پہلے 15 ایام میں بارش بھی معمول سے زیادہ ہوں گی جب کہ ذی الحجہ کے باقی ایام میں موسم معمول کے مطابق ہوگا۔

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ایام حج میں مکہ کا موسم دن کے وقت کسی حد تک خشک اور رات کے وقت معتدل رہے گا تاہم کبھی کبھار 4 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں جن کا رخ شمال سے شمال مغرب کی جانب ہوگا اور ان گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہونے کا امکان ہے جب کہ مدینہ منورہ میں ذی الحجہ کے دوران موسم دن کے وقت گرم اور خشک رہے اور رات کے وقت معتدل رہے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا