English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران نے سات سال بعد سعودی عرب میں کھولا سفارت ، چین نے ادا کیا تھا ثالثی کا کردار

share with us
iran, suadi arab

ریاض: 07؍ جون 2023 : سعودی عرب میں ایران کا سفارت خانہ 7 سال بعد دوبارہ کھل گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کا سفارت خانہ دوبارہ کھلنے کی تقریب میں سعودی عرب میں ایران کے نئے سفیر علی رضا عنایتی نے بھی شرکت کی۔ انہیں گزشتہ ماہ سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سعودی عرب نے تہران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کی تاریخ اور سفیر کے بارے میں ابھی اعلان نہیں کیا ہے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات رواں سال مارچ میں بحال ہوئے تھے۔ چین نے تعلقات کی بحالی میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا