English   /   Kannada   /   Nawayathi

الال سمندر میں دو سیاح ڈوب کر پانی کے حوالے(مزید مضافاتی خبریں )

share with us

یخ وپکار سننے کے بعد ساحل پر موجود آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر نے سمندر میں چھلانگ لگائی اور تین کو بچانے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دو جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مہرالنساء (60) اور مشتاق (14) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ غوث النساء (30) شکیلا بانو (34) کو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔سیاح حضرات یہ بات نوٹ کرلیں کہ برسات کے ابتدائی موسم میں سمندر پورے جوش میں رہتا ہے اور اس میں آسانی کے ساتھ تیراکی نہیں کرسکتے ۔ لوگوں کو متنبہ کرنے کے باوجود عوام غفلت سے کام لے رہے ہیں ۔ 

کانگریس کے سینئر رہنماکی سڑک حادثے میں موت

قتل کا شبہ ،تین افراد گرفتار ، ایک کی تلاش جاری 

منگلور 22؍ مئی (فکروخبرنیوز) کانگریس کے سینئر رہنما گنگادھر سڑک حادثہ معاملہ جو شروع دن سے ہی اس کو حادثہ نہیں بلکہ قتل کا شبہ کیا گیا تھا اس سلسلہ میں پنمبور پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار شدگان میں گنگادھر کی موٹر سائیکل سے ٹکرانے والی بولیرو کار کے مالک پشپا راج ، ہریش بیکامپاڑی اور بھاسکر بیکامپاڑی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ان تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ پولیس اہم ملزم ستیش بیکمپاڑی کی تلاش کررہی ہے ۔ واضح رہے یہ حادثہ 14؍ مئی کی رات پیش آیا تھا جس میں گنگادھر پانگلا کو گھر واپسی کے دوران بولیرو کار ٹکراکر فرار ہوگئی تھی ۔اور اس حادثہ میں کانگریس لیڈر موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔خیال رہے کہ گنگادھر کے اہلِ خاندان نے اس کو سڑک حادثہ ماننے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ منصوبہ بند قتل ہے ۔ پولیس کے مطابق موگاویرا مہاسبھا کی پرانی دشمنی اس قتل کا سبب بنی تھی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا