English   /   Kannada   /   Nawayathi

5 روز سے جاری غزہ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ

share with us

قاہرہ: 14/مئی/2023(فکروخبر/ذرائع)مصر کی ثالثی کی کوششوں کے بعد آخر کار غزہ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا ہے، تاہم معاہدے کے بعد بھی ہفتے کو دو گھنٹوں تک اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی۔

 

الجزیرہ کے مطابق فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اسلامی جہاد گروپ نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، جو باضابطہ طور پر ہفتے کی رات 10 بجے سے نافذ العمل ہو گیا ہے، معاہدے سے یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ فریقین کے درمیان فائرنگ کے واقعات اور جھڑپیں رک جائیں گی۔

مصر کے القاہرہ نیوز ٹیلی ویژن چینل نے ہفتے کے روز رپورٹ کیا کہ مصر، جس نے جنگ بندی کی ثالثی کی، نے فریقین سے معاہدے کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کی پابندی کریں گے جس میں شہریوں کو نشانہ بنانا، مکانات کو مسمار کرنا، جنگ بندی کے نفاذ کے فوراً بعد افراد کو نشانہ بنانے کا خاتمہ شامل ہوگا۔

تاہم دوسری طرف جنگ بندی کے بعد بھی کافی دیر تک فائرنگ چلتی رہی، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے رہائشی علاقے میں بم برسائے گئے۔

واضح رہے کہ پانچ روز سے جاری بمباری میں اب تک 33 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، بمباری کے باعث چار سال کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، صہیونی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے 140 افراد زخمی، 500 گھر متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ 30 سے زائد مکانات مکمل تباہ ہو گئے، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

اسرائیل کی بربریت کے باعث راہداری بند ہونے سے 140 سے زیادہ مریض علاج کے لیے اسپتال جانے سے قاصر ہیں۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا