English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام کی عرب لیگ میں 12 سال بعد واپسی

share with us

08/مئی/2023(فکروخبر/ذرائع) شام کی عرب لیگ میں 12 سال بعد واپسی ہوئی ہے اور وزرائے خارجہ اجلاس میں شام کی رکنیت بحال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈ کوارٹرز میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں شام کی رکنیت کی بحالی کی قرارداد پر ووٹنگ کے بعد شام کی رکنیت بحال کر دی گئی۔

واضح رہے کہ 2011 میں شام میں خانہ جنگی کے بعد اس کی عرب لیگ سے رکنیت ختم کر دی گئی تھی جب کہ بیشتر عرب ممالک نے بھی تعلقات ختم کر لیے تھے۔

سعودی عرب میں ہونے والی عرب لیگ سمٹ کے دوان شام کی رکنیت بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا اور حالیہ دنوں میں سعودی عرب اور مصر سمیت کئی عرب ممالک نے شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے اعٰلی سطحی دورے بھی کیے تھے۔

گزشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دمشق کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر بات چیت کی جبکہ ایرانی صدر نے بھی چند روز قبل شام کا دورہ کرتے ہوئے کئی معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے اردن کی میزبانی میں سعودی عرب، عراق، مصر اور شام کے اعلیٰ سفارتی اجلاس کے بعد شام کی اتحاد میں واپسی کیلیے ووٹنگ کرائی گئی ہے۔

اس حوالے سے عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا کہ آج سے شام کو عرب لیگ کے مکمل میمبر کی حیثیت حاصل ہو جائے گی جبکہ کل صبح سے وہ اتحاد میں اپنے کرسی سنبھال سکتے ہیں۔ اب بشارالاسد چاہیں تو رواں ماہ ہونے والے عرب لیگ اجلاس میں شریک ہو سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا