English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکتی آتما کہنے والے پی ایم مودی کو شرد پوار کا کرارا جواب

share with us

30؍اپریل 2024 : ’’وہ میری انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے اور اب مجھے ہی بھٹکتی آتما کہہ رہے ہیں۔ ہاں میں کسانوں کا درد بانٹنے کے لیے بھٹکتا ہوں، میں مہنگائی سے نبرد آزما عام آدمی کی پریشانیوں کو بانٹنے کے لیے بھٹکتا ہوں۔ان باتوں کا اظہاراین سی پی سربراہ شرد پوار نے پی ایم مودی کے اس بیان پر کہا جس میں انہوں نے این سی رہنما کو بھٹکتی آتما کہا تھا-

واضح رہے کہ ایک دن قبل پونے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے پوار کا نام لیے بغیر بھٹکتی آتما کہا تھا۔ اس تعلق سے مہاوکاس اگھاڑی میں شامل شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت اور ادتیہ ٹھاکرے نے بھی پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سنجے راؤت نے کہا کہ پی ایم مودی کی آتما دہلی سے مہاراشٹر آتی ہے۔ وہ بھٹکتی ہے۔ ان کی آتما اس لیے بھٹک رہی ہے کیونکہ 4 جون کے بعد بی جے پی کے لیے مہاراشٹر شمشان گھاٹ بن جائے گا۔ دوسری طرف آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ پی ایم کا پوار کو بھٹکتی آتما کہنا قطعاً درست نہیں ہے۔ یہ ہماری ثقافت اور روایت کے خلاف ہے۔ اگر انہیں اپنے کام پر اتنا ہی اعتماد ہے تو انہیں اپنے کام پر ہی بات کرنی چاہیے۔

شرد پوار پر پی ایم مودی کے مذکورہ بالا متنازعہ بیان پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے بھی سوال کیا گیا۔ ایک پروگرام کے دوران صحافیوں نے جب ان سے اس بابت دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ جب پی ایم مودی کا اگلا جلسہ ہوگا تو میں بھی اس میں موجود رہوں گا۔ اس وقت میں ان سے پوچھوں گا کہ انہوں نے بھٹکتی آتما کس کو کہا اور اس کا کیا مقصد تھا۔ جب وہ مجھے بتائیں گے تو میں آپ سب کو اس بارے میں بتاؤں گا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا