English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملبے سے ملنے والی ڈائری پر درج چند الفاظ سالوں کی کہانی بیان کرنے لگے ؟!

share with us

 

16/فروری/2023(فکروخبر/ذرائع)6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد شام میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ایک جگہ ملبے ملنے والی ایک ڈائری پر لکھے چند الفاظوں نے المناک داستان بیان کردی۔

کسی بھی صورتحال کی سنگینی یا المناکی بیان کرنے کے صرف زبان سے بیان نہیں کی جاتی بعض اوقات کسی کا چھلکتا آنسو، چہرے پر چھائی بے بسی اور لکھے الفاظ بھی وہ کچھ کہہ جاتے ہیں جو بعض اوقات زبان کہہ نہیں پاتی۔ ایسا ہی کچھ شام کے زلزلہ زدہ علاقے میں ہوا ہے۔

شامی میڈیا کے مطابق شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقے حلب میں امدادی سرگرمیوں کے دوران کارکنوں کو مکان کے ملبے میں سے کوئی زندہ شخص تو نہیں ملا البتہ ایک لڑکی کی ڈائری ملی ہے جس نے اس علاقے کے رہائشیوں کی ساری المناک کہانی سنا دی ہے۔

ڈائری پر انسانی ضمیر کو جھنجھوڑتا ایک جملہ بھی درج ہے کہ ’’اب کسی بھی چیز کی کوئی خواہش باقی نہیں رہی ہے۔‘‘

ڈائری کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک لڑکی کی ہے جس کی عمر کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔ چند الفاظ پر مشتمل اس جملے نے حلب کے شامی خاندانوں کی اصل حالت دنیا کو بتا دی ہے کہ کس طرح ان پر سیاسی حالات نے عرصہ حیات تنگ کیا۔

جس امدادی کارکن کو ڈائری ملی۔ اس کا کہنا ہے کہ ’ہماری بڑی خواہش تھی کہ ملبے تلے ہمیں زندہ لوگ مل جائیں اور اس کے لیے ہم نے وہاں کافی تلاش جاری رکھی مگر افسوس اس جگہ کوئی زندہ نہیں تھا صرف یہی ایک ڈائری ملی ہے جس کے مالک کا بھی اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

واضح رہے کہ حلب شام کا وہ علاقہ ہے جو گزشتہ 10 سال سے خانہ جنگی اور محاصرے کا شکار ہے اور اس خانہ جنگی نے وہاں کے رہائشیوں کی کیا حالت کر دی، ان مشکلات کی عکاسی صرف اس ایک جملے سے ہوجاتی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا