English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطر نے زلزلہ متاثرین کے لیے 10 ہزار موبائل گھر عطیہ کرنے کا کیا اعلان

share with us

دوحہ 15/فروری/2023(فکروخبر/ذرائع )  خلیجی ملک قطر نے ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کو 10 ہزار موبائل گھر عطیہ

کرنے کا اعلان کردیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق قطر نے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے بنائے گئے 10 ہزار موبائل گھر ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے قطر فنڈ فار ڈیویلپمنٹ نے کہا ہے کہ 350 گھروں کی ایک کھیپ پہلے ہی ترکیہ روانہ کر دی گئی ہے۔

ایک قطری عہدیدار نے کہا ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ میں 14 لاکھ افراد کو رہائش دینے کی ضرورت تھی جو ہم نے موبائل گھروں کے ذریعے پوری کی اور 2022ء فیفا ورلڈ کپ کے منصوبوں کا مقصد ہمیشہ اس طرح کی عارضی رہائش گاہوں کو عطیہ کرنے کا تھا، تاہم ترکیہ اور شام میں فوری ضرورتوں کے پیش نظر ہم نے ترکیہ اور شام کے لوگوں کو انتہائی ضروری اور فوری مدد فراہم کرتے ہوئے اپنے موبائل گھر اور امدادی ٹیمیں خطے میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے 27 کارگو طیارے بھیج دیے، جو دونوں ممالک کے زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سامان لے کر پہنچے ہیں، کیوں کہ ملکی قیادت کی ہدایت کے تحت مشترکہ آپریشنز کمانڈ کے ذریعے اور شراکت داروں کے تعاون سے دونوں ممالک میں اس کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جس کے تحت اب تک امارات کی جانب سے ترکی کے لیے اڑان بھرنے والے 17 کارگو طیاروں کی مجموعی تعداد اور شام کے لیے 10 کارگو طیاروں کی کل تعداد 107 ٹن امدادی سامان لے کر ان ممالک میں پہنچ چکی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ امدادی سامان میں 87 ٹن کھانے پینے کی اشیاء اور 20 ٹن دیگر ضروریات کا سامان ہے جن میں میڈیکل اور زلزلے سے متاثرہ افراد کو پناہ دینے کے لیے 432 خیمے بھی شامل ہیں جب کہ ترکی کے ضلع اصلاحیہ میں موبائل فیلڈ ہسپتال کی تیاری کے لیے کام جاری ہے، زخمیوں کو وصول کرنے اور انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اس ہسپتال کو کھولاجارہا ہے، اس کے علاوہ اماراتی ریسکیو ٹیمیں مشکل موسمی حالات کے درمیان اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، ٹیم کرمانماراس کے علاقے میں 4 لوگوں کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوئی، 9 متاثرین کو ملبے کے نیچے سے نکالا اور ٹیمیں ابھی تک اپنی کوششیں مکمل کر رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا