English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی: فوڈ ڈیلیوری کیلیے روبوٹ استعمال کرنے کا اعلان

share with us

دبئی 15/فروری/2023(فکروخبر/ذرائع ) متحدہ عرب امارات کی معروف ریاست دبئی میں فوڈ ڈیلیوری کیلئے روبوٹ استعمال کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے خود مختار فوڈ ڈیلیوری روبوٹ کے پائلٹ لانچ کا اعلان کیا ہے، 'طلابوٹس' کہلانے والے روبوٹس کو دبئی انٹیگریٹڈ اکنامک زونز اتھارٹی اور طلبات (talabat) یو اے ای کے اشتراک سے دبئی سلیکون اویسس (DSO) میں پائلٹ کیا جائے گا، پائلٹ مرحلے میںCedre Villas کے رہائشیوں کی خدمت کے لیے 3 تلابوٹس لانچ کیے جائیں گے، طلابوٹس سیڈری شاپنگ سینٹر لانچ پوائنٹ سے 3 کلومیٹر کے دائرے میں سفر کریں گے تاکہ 15 منٹ کے تیز ترسیل کے وقت کو یقینی بنایا جا سکے۔

آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ روبوٹس کارکردگی کو بہتر بنانے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے مختصر فاصلے کی ترسیل کا خیال رکھتے ہوئے سواروں کی مدد کریں گے، کمیونٹی کی رازداری کے تحفظ کے لیے متحدہ عرب امارات کے ضوابط کے تحت طلابوٹس میں تعینات AI ٹیکنالوجی چہرے کی شناخت کی خصوصیت کے بغیر چہروں کو دھندلا کرکے لوگوں کی شناخت کی حفاظت کرتی ہے۔

مزید برآں کمیونٹی کے اندر گھل مل جانے اور صارفین کے ذہنی سکون کے لیے روبوٹس میں مختلف ان بلٹ سینسرز اور جدید الگورتھم لگائے گئے ہیں جو چھوٹے بچوں سے محفوظ فاصلہ رکھتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور ان کے راستے میں حائل رکاوٹوں کا پتہ لگا سکتے ہیں، یہ روبوٹ قریبی ریسٹورنٹ پارٹنرز سے آرڈرز Cedre Villas کے رہائشی محلے میں لے جائیں گے، گاہکوں سے ان کی دہلیز پر ملاقات کریں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ طلبات کے ایپ انٹرفیس کو مکمل طور پر مربوط کرنے کے ساتھ صارفین روبوٹ کے سفر کو ٹریک کرنے کے قابل ہوں گے اور جب وہ ان کی پراپرٹی پر پہنچے گا تو ایپ کے ذریعے مطلع کیا جائے گا، اس کے آنے کے بعد صارف ایپ کے اندر فراہم کردہ مراحل پر عمل کرکے محفوظ کمپارٹمنٹ کو غیر مقفل کر سکتا ہے، ان روبوٹس کو پہلی بار ایکسپو 2020ء دبئی میں متعارف کرایا گیا تھا، بوٹس کو آن لائن فوڈ ڈیلیوری اور سمارٹ موبلٹی کے مستقبل کی طرف ایک یادگار قدم قرار دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا