English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز، امریکا نے کیا اتنے ڈالرز دینے کا اعلان

share with us

10/فروری/2023(فکروخبر/ذرائع)ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ امریکہ نے دونوں ملکوں کے متاثرہ علاقوں کے لیے ابتدائی طور پر 85 ملین ڈالر کے امدادی ایمرجنسی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس امریکہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی نے کہا ہے کہ یہ امداد متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والے شراکت داروں کو فراہم کی جا رہی ہے تاکہ لاکھوں ضرورت مندوں کو فوری طور پر خوراک، شیلٹر اور صحت کی ہنگامی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

گزشتہ پیر کو آنے والے زلزلے سے ترکیہ کے دس صوبے متاثر ہوئے جن میں صدر اردوغان نے ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے جو تین ماہ تک رہے گی۔ زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے افراد کو تاحال نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک بیان میں امریکی ایجنسی نے بتایا کہ امداد کے ذریعے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی تاکہ بیماریوں کے پھوٹ پڑنے سے بچا جا سکے۔

امدادی ایجنسی کا یہ بیان امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے زلزلہ متاثرین کی ضرورت سے متعلق ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سامنے آیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں ترکیہ میں عالمی امدادی کوششوں کا حصہ بننے پر فخر ہے جیسا کہ ترکیہ کے انسانی ریسکیو ماہرین نے ماضی میں دنیا بھر میں اس طرح کی کوششوں میں شرکت کی۔‘

حکام نے بتایا کہ امریکہ پہلے ہی ترکیہ میں ریسکیو ٹیمیں بھیج چکا ہے جن کے پاس کنکریٹ کے بلاکس توڑنے کے آلات، جنریٹرز، پانی صاف کرنے کے نظام کے علاوہ ہیلی کاپٹرز بھی ہیں۔

01-10-1

زلزلے سے ترکیہ کے دس صوبے متاثر ہوئے جن میں تین ماہ تک ہنگامی حالات کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

 

ترکیہ کے پڑوسی ملک شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امریکی امداد وہاں موجود مقامی پارٹنرز کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

امریکی حکومت شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت سے براہ راست روابط نہیں رکھتی اور خانہ جنگی کے دوران سرکاری افواج کی جانب سے کی گئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتساب کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

 

 

ذرائع: Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا