English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا پولس نے اعترافی بیان دینے پر مجبور کیا تھا:

share with us

س بیان کے بعد ان کے وکیل ایم ایس خان نے ایک درخواست میں اس بات کی پیش کش کی ہے کہ مہاراشٹرا پولیس کے ذریعہ تحقیقات کیے جانے کی ویڈیو کلپ ان کو دی جائے جس پر کورٹ نے اس درخواست کو منظوری دیدی ۔ این آئی اے نے گذشتہ مہینے ایک چارج شیٹ داخل کی ہے جس میں احمد (یاسین ) ، اختر ، منظر امام اور یو احمد پر الزام ہے کہ یہ ملک کے کئی علاقوں میں کیے گئے دہشت گردانہ کاروائیوں کے منصوبوں اور انجام دہی میں ملوث ہیں ۔ ملحوظ رہے این آئی اے کے مطابق یاسین اور اس کے دیگر ساتھیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ حیدرآباد ، جے پور ، دہلی ، احمد آباد ، سورت ، پنے جرمن بیکری ، بنگلور چنّا سوامی اسٹڈیم دہلی جامع مسجد ، شیتل گھاٹ ، ممبئی اور حیدرآباد کے دلکش نگر میں انہوں نے بم دھماکے کیے تھے ۔ عدالت نے احمد (یاسین) اور اختر کی عدالتی تحویل کی مدت 29اپریل تک بڑھادی ہے اور عبیدالرحمن کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے جوفی الوقت بنگلو رکے جیل میں ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا