English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک ساحلی پٹی میں بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز مادے کی دریافت

share with us

مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری کارروائی کے دوران پولس کا دعویٰ ہے کہ اس نے قریب 70ٹن امونیم نائٹریٹ، 19ہزار میٹر لمبے سیفٹی فیوز نامی اشیاء ضبط کرلی ہیں، پولس کے بیان کے مطابق تین مقامات پر چھاپہ ماری کی کارروائی انجام دی گئی اس میں پہلی چھاپہ ماری کی کارروائی کارکلا تعلقہ کے درگا نامی مقا م کے تلارو نامی دیہات میں واقع ایک ناریل پلانٹیشن(باغ کے لیے کھلی جگہ) میں ہوئی۔ دوسری چھاپہ ماری کارروائی کے اسی تعلقہ کے کوٹی چینا نامی علاقے میں ہوئی جہاں تھیم پارک نامی علاقہ موجود ہے ، یہاں سے ایک کلو میٹر دوری پر واقع ایک ناریل باغ میں دھماکہ خیز مادے کو چھپا کر رکھا گیا تھا، اسی طرح ایک ربڑ پلانٹیشن (باغ ) میں بھی کچا دھماکہ والی اشیاء چھپا کر رکھی گئی تھی جو کہ اسی تعلقہ کے ورنیٹو روڈ سے تین کلو میٹر دوری پر واقع ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ربڑ پلانٹیشن اس کو کچھ دن قبل بجو تھامس نامی شخص خریدا تھا، جو فی الحال پولس کی گرفت سے دور ہے، اسی طرح درگا نامی علاقے کے ناریل پلانٹینشن کے مالک کی شناخت جھان، اور دوسرے تھیم پارک سے قریب والی ناریل باغ کے مالک کی شناخت ویرو منی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔چھاپہ ماری کی کارروائی میں حصہ لینے والی پولس نے اخباری نمائندوں کو اس بات کی اطلاع دی تھی ۔ چھاپہ ماری کی کارروائی لگاتار جاری ہے ، اور بیجو تھامس جو مفرر ملزم ہے بتایا جارہا ہے کہ اس کا تعلق کیرلا ہے یہ زمین کی خریدار ی کے بعد کانکنی کے لیے اس طرح کی دھماکہ خیز اشیاء کا استعمال کرتا ہے۔ پولس کے ہی دعویٰ کے مطابق پولس نے کوننٹاڈی اشوک نگر میں واقع ایک باغ اور کلیا نامی دیہات کے اشوک نگر میں چھاپہ ماری کی کارروائی کرتے ہوئے بھی مزید دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا تھا، بتایا جارہا ہے کہ یہ دونوں اراضی بھی بیجو تھامس کے ہی زیرِ ملکیت آتے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کے موقع پر اس طرح بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز مادے کی برآمدگی سے جہاں عوامی سطح پر تشویش اور حیرانی ہے وہیں کئی سارے شک و شبہات جنم لے رہے ہیں، عوام کا ماننا ہے کہ ہو نہ ہو فرقہ وارنہ فسادات کو شہہ دینے کے لیے ممکن ہے اس طرح دھماکہ خیز مادے کو ذخیرہ کیا گیا ہو اور کانکنی کا سہارا لے کر معاملہ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہو۔ عوام حیرت و استعجاب میں پولس سے مسؤل ہے کہ کیا اس معاملہ کو حل کرلیا جائے گااور اصل ملزمین کو بے نقاب کرکے مادے کے ذخیرہ اندوزی کے اصل اسباب کو عوام کے سامنے لائیں گے؟۔ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا