English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی کے ایم پی اور ایم ایل اے رہ چکےقدآورلیڈراعظم خان کانام ووٹرلسٹ سے بھی خارج ، کسان رہنما بولے یہ تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

share with us

مظفر نگر:21/نومبر2022(فکروخبر/ذرائع) ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کے صدر نریش ٹکیت جگبیر قتل کیس میں پیشی کے لیے آئے تھے جہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت تاناشاهی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کا حق آئینی حق ہے اور اس سے بھی محروم کر دیں تو اس سے بڑی توہین اور کیا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے اعظم خان کے حق رائے دہی کو ختم کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی کسان یونین کے صدر چودھری نریش ٹکیت نے بی جے پی کے اس اقدام کو مکروہ فعل قرار دیا ہے اور کہا کہ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ چودھری نریش ٹکیت نے کہا کہ اگر کسی کے گھر پر بی جے پی کا جھنڈا ہے تو سب ٹھیک ہے۔ ورنہ سب کچھ غلط ہے۔ چودھری نریش ٹکیت نے کہا کہ مغربی اتر پردیش گنے کی پٹی ہے اور یہاں گنے پر سیاست چلتی ہے اور یہاں کا گنے کا کاشتکار تباہ و برباد ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسان بولتا ہے تو وہ اس کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہیں اور اسے دھمکیاں دیتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا