English   /   Kannada   /   Nawayathi

اننت کمار ہیگڈے اس لائق نہیں کہ وہ دیش پانڈے کے خلاف زہر اُگلے: وٹھل نائک

share with us

اور اننت کمار کے حالیہ کئی بیانات کے حوالے سے کہا کہ ان کے بیانات بوکھلائے ہوئے شخص کی طرح سے ہیں اور لگ رہا ہے کہ اس بار انہوں نے شکست کو تسلیم کرلیا ہے۔ جے ڈی ایس کے بار ے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چار لوک سبھا انتخابات کے نتائج پر نظر دوڑائی جائے تو لگتا ہے کہ یہ پارٹی اپنی زمین کھوچکی ہے۔ انہوں نے جہاں دونوں پارٹی پر تنقیدی گفتگو کی وہیں اس بات کی اُمید بھی ظاہر کی کہ اس بار کانگریس کے اُمیدوار پرشانت دیش پانڈے تین لاکھ سے بھی زائد ووٹ حاصل کرکے جیت درج کرنے والے ہیں،۔
کانگریس کے سینئر لیڈر رما موگیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اُترکنڑا ضلع کا سب سے بڑا مسئلہ اتی کرم اراضی کا حل ہونے والا ہے، بندرگاہوں کی ترقیاتی کاموں کے علاوہ ضلع کے کئی سارے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے اننت کمار اور شوانندا نائک پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں انہوں نے ڈاکٹر چترنجن کی تصویر دکھا کر ہی ووٹ حاصل کئے ہیں اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی ترقیاتی کام نہیں ہیں جو عوام و دکھائے جاسکیں ۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈروں میں سے ایل ایس نائک، کامت، کے پی سی سی کے رکن پرویز قاسمجی، ٹی ڈی نائک، جیشری موگیر، عبدالرحیم وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا