English   /   Kannada   /   Nawayathi

وٹلا میں پھر ایک بار مخالف اقوام کے نوجوان آمنے سامنے

share with us

زخمی افراد کی شناخت کروناکر ، لنگپّا گوڈ ا، ستیش کمار اور لوکیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ انہوں نے حملہ آوروں کے پر الزام لگاتے ہوئے کیس درج کیا ہے کہ یہ لوگ جیپ پر سوار کمبلے بیٹّو کے درگاہ کے قریب سے گذر رہے تھے کہ مخالف قوم سے تعلق رکھنے والے پچاس افراد نے اچانک حملہ کردیا ، سواریوں کو نقصان پہنچانے کے علاوہ ان کو زدوکوب بھی کیا ، اس موقع پر پیچھے سے بذریعہ بائک آرہے روی نامی نوجوان پر بھی حملہ کرنے کی شکایت درج کرائی ہے ۔ اطلاع پاتے ہی وٹلا پولیس موقع واردات پر پہنچ کر زخمیوں کو پتور کے نجی اسپتال میں داخل کرایا ۔ آپسی جھڑپ کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ یہاں موجود ایک درگاہ میں عرس چل رہا تھا اس کی وجہ سے کئی عقیدت مند لوگ جمع ہوگئے تھے ۔ اس موقع پر یہاں موجود ایک مسلم خاتون کے ساتھ مخالف قوم سے تعلق رکھنے والا اس کا شناسا نوجوان اس خاتون سے بات کرنے کی کوشش کی تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اسی کو وجہ بناکر یہاں سے گذرنے والے افراد پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے ۔ حالات کو بے قابو دیکھ کر بنٹوال کے ڈی وائی ایس پی ریشی پریڈی ، سرکل انسپکٹر راج شیکھر میستری ودیگر پولیس افسران نے حالات کوقابو میں کرتے ہوئے افزود پولیس تعینات کی ہے۔ زخمی افراد کی شکایت کے مطابق پچیس افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ عبدالرزاق (27) عبدالبشیر(26) یوسف (32) عبدالحمید (30) اور عبدالستار نامی افراد کو چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے پولیس نے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے ۔ 

غیرقانونی دھندہ؟؟ ، عورت کو گھر لانے والا پولیس گرفت میں 

منگلور 27؍ مارچ (فکروخبرنیوز) شہر کے کرشنا پور علاقے کے فورتھ بلاک میں واقع اپنے گھر میں مخالف قوم سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کو اپنے گھر لانے کی وجہ سے سرتکل پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم کی شناخت واحد کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ موجود عورت کو تحقیقات کے بعد پولیس نے واپس اس کے گھر بھیج دیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق خاتون منگلور کے ایک نجی اسپتال میں ملازت کررہی ہے او رنوجوان ایک موبائیل دکان کا مالک ہے ۔ کل شام اس نوجوان نے اپنے گھر والوں کی غیر موجود گی میں اس عورت کو اپنے گھر لایا تھا ۔ مقامی افرد نے اسی چیز کو فوری بھانپ کر پولیس کو اطلاع کرتے ہوئے غیر قانونی دھندے کی شکایت کی تھی ۔ اطلاع پاکر پولیس جب گھر پہنچی تو دروازہ کھولنے سے منع کرنے پر پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی ۔ پولیس نے غیرقانونی دھندے کے الزام میں واحد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس موقع پر کئی مقامی افراد یہاں جمع ہوگئے تھے ۔ معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا