English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور کے ولسن گارڈن میں دن دھاڑے چوری کی واردات

share with us

تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر قدیم سونے کا ہار خریدنے کے بہانے سات افراد گھر میں داخل ہوئے ، ادے نے پہلے ہار کی تصویر دکھائی تو حملہ آور لٹیروں نے بھاؤ تاؤ کے بعد اصلی ہار دکھانے کی ضد کی ۔ جیسے ہی ادے اصلی ہار لے آیا تو اس کے سینہ میں چھرا گھونپا جس کی وجہ سے وہ موقع واردات پر ہی دم توڑ دیا جبکہ گھر پر موجود سشیلا کی گردن پر وار کیا گیا اور اس کو مردہ سمجھ کر فرار ہونے کی کوشش کی ۔ پولیس کے مطابق سشیلا کی حالت نازک ہے اور اس کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ 
چیخ وپکار سن کر آس پڑوس کے لوگ گھر کے باہر جمع ہوگئے تو لٹیرے پچھلے دروازے سے گھر کی چھت پر چڑھ گئے اور یہاں موجود نل پائپ لائن کے ذریعہ چھت سے اترنے کی کوشش کی ۔ کچھ دن پہلے میری امیاکولیٹ نامی ہائی اسکول کی دو طالبات کی خود کشی کی وجہ سے وہاں تعیینات پولیس فوراً جائے واردات پر پہنچی اور پانچ پولیس کی ایک ٹولی نے جگہ کا گھیراؤ کیا اور دومقامی افراد کے تعاون سے سات میں سے تین لٹیروں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ مزید فرار لٹیروں کی گرفتاری کے لیے پولس نے جال بچھا دیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا