English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس ذات پات کی سیاست سے پاک ہے : دیش پانڈے

share with us

آج صبح گیارہ بجے نوائط کالونی بھٹکل کے رابطہ ہال میں منعقدہ ایک عوامی پروگرام میں وزیر برائے سیاحت حکومتِ کرناٹک آروی دیش پانڈے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے کبھی بھی ذات پات کی بنیاد پر بھید بھاؤ نہیں کیا اور نہ مذہب کی بنیاد پر تفریق کی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر بی جے پی اور جے ڈی ایس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی ذات پات ،طبقہ واریت کی سیاست کررہی ہے تو دوسری پارٹی کا اپنا کوئی نظام نہیں ہے اس کے پاس کوئی ٹھوس منزل نہیں ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کئی سارے مسائل کو کانگریس حکومت کی جانب سے حل کئے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس پارٹی میں تمام مذاہب اور ذات کے لوگ ہیں جو ملک کی ترقی چاہتے ہوئے اور انہوں نے کانگریس کا ساتھ دیا ہے ۔انہوں نے اپنے وزارت کے عہدے کے دوران اور پھر کانگریس حکومت کی جانب سے تحفظ اراضی قانون 2006کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے عوام کی کامیابی بتائی انہوں نے اس موقع پر اتی کرم اراضی کے مسائل کے حل کرنے کاتیقن بھی دلایا ۔لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو جیت دلاکر مزید ہندوستان کو ترقی کے میدان میں آگے بڑھانے کی اپیل کی اور لوک سبھا حلقوں کے دیہاتوں کے کسانوں کی حالتِ زار کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے ان کے بھی مسائل حل کرنے کو لازم سمجھا اور کہا کہ کانگریس حکومت نے کسانوں کے لیے بہت ساری سہولیات مہیا کرائی ہیں اور تین ہزار کروڑ روپئے کی امداد ان کے لیے جاری کردیں اور مزید ان کے قرضہ جات کو بھی معاف کیا ۔انہوں نے بی جے پی پارٹی کے ایم پی آنند کمار ہیگڑے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چودہ سال سے جو اس عہدہ پر فائز ہے لیکن اتنی طویل مدت میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ان سے قبل بھٹکل رکن اسمبلی منکال ویدیا ، سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک اور دیگر کانگریس کے لیڈران نے کانگریس کے اُمیدوار پرشانت ہیگڈے کے سلسلہ میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ، دیش پانڈے کے زیرِ قیادت ہونے والے کئی ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کیا اور اپیل کی کہ کانگریس کو لوک سبھا انتخابات میں قیمتی ووٹ دے کر فتح سے ہمکنار کرائیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا