English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی جانب سے ’’نیبولیس 2014‘‘ فیسٹ کا انعقاد

share with us

موصوف نے طلباء میں موجود صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے منعقدہ فیسٹ پر مبارکبادی بھی پیش کی ۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی جناب عبدالرحمن صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس افتتاحی نشست میں اسٹیج پر انجمن کے ذمہ داران موجود تھے جن میں انجمن کے سکریٹری جناب عبدالرحیم جوکاکو ،ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق ، انجمن انجیرئنگ کے پرسنپال ادے پرسنا ، وائس پرنسپال مشتاق احمد باوی کٹے وغیرہ قابلِ ذکر ہیں ۔ اس تقریب کی صدارت انجمن کے نائب صدر جناب قاسمجی محمد انصار صاحب نے کی ۔ 
اس فیسٹ میں مختلف پروگرام منعقد کیے تھے جس میں انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر کے طلباء نے اچھے مظاہرہ کیا جس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔ انجمن ایم کام کی ٹیم نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ فائنانس میں دوسرا مقام بھی انہیں کے نام رہا ۔ مارکیٹنگ میں بی کام کی ٹیم کے محمد ربیع رکن الدین اور عبدالبدیع شاہ بندری نے دوسرا مقام حاصل کیا ۔بی کام کے ہی طالب علم محمد صدیق سعدا اور شارف قاضیا جنرل کوئز میں دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ جنرل چمپئن شپ میں پی اے کالج منگلور نے پہلا مقام اور کوئز مقابلہ میں بھی اول مقام حاصل کیا ہے۔ فائنانس میں دوسرا اور مارکیٹنگ میں پہلا مقام حاصل کرنے میں اسی کالج کے طلباء آگے رہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا