English   /   Kannada   /   Nawayathi

اُستانیوں کی مار اور ڈانٹ ڈپٹ سے پریشان ہوئی طالبات

share with us

پولیس کے بیان کے مطابق سات طالبات سمیت ان دونوں طالبات کو بھی پڑھائی میں پیچھے ہونے کی وجہ سے درجہ سے باہر کھڑا کردیا گیا تھا اور سالانہ امتحان میں ہال ٹکٹ نہ دئیے جانے کی دھمکی دی گئی تھی ۔ اس سزا سے دلبرداشتہ اور دھمکی سے خوف کھاکر طالبات اسکول سے بھاگ گئی تھی ۔ دوپہر کے قریب جب ٹیچر کو پرینکا اور سونالی کے نہ ہونے کا پتہ چلا تو ان کے والدین کو فوری اطلاع دی گئی ۔ والدین نے فوری چھان بین شروع کی ۔ طالبات کی طرف سے لکھا گیا ایک دیتھ نوٹ ان کی بیگ سے نکلا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ فروینا یمانیل اور ماریہ لینا نامی ٹیچرس گذشتہ کئی دنوں سے نمبرات کے کم حاصل کرنے پر ظلم کا نشانہ بنارہے تھے ۔ انہوں نے اپنے اقدامِ خودکشی کے لیے اپنے والدین سے معافی بھی مانگی ہے اور بقیہ طالبات کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا ۔ اس کے بعد یہ بذریعہ بس سینکی ٹینک علاقے میں پہنچ کر ٹینک کود کر خودکشی کرلی ۔ شام کے وقت ندی میں تیر رہے دو لاشوں کو دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کردی تھی ۔ سداشیو نگر پولیس تھانہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ ان پر سیاسی دباؤ ڈالا گیا تھا ۔ 

قیدیوں پر پولیس کا ظلم وستم 

جج کے سامنے خاکی افسران کے تشدد کا بھانڈا پھونڈا 

منگلور 19؍ مارچ (فکروخبرنیوز) ضلع میں تحفظِ قانون اور قانونی رہنمائی کے پروگرام کے تحت منگلور جیل میں ایک لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں قیدیوں نے پولیس کے ظلم وستم کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ ہورہی ناانصافی کو جج کے سامنے بیان کیا ہے ۔ بعض قیدیوں نے صرف شک کی وجہ سے گرفتار کرکے ضمانت نہ دئیے جانے کی شکایت بھی کی ہے ۔ ایک ملزم کاکہنا تھا کہ میں نے کوئی غلطی نہیں کی پولیس نے مجھے شک کی وجہ سے گرفتار کیا ، مجھے نہ ضمانت دئیے جانے کا پتہ ہے اور نہ ہی کوئی قانونی رہنمائی کرنے والا ۔ باگلکوٹ سے تعلق رکھنے والے یلّپّا جو کہ ٹپّر لاری ڈرائیور ہے، اس کا کہنا تھا کہ میں روزگار کی تلاش میں منگلور آیا پھر منگلور کے کے ایس آر ٹی سی بس اڈہ پر کھڑا تھا کہ پولیس نے صرف شک کی وجہ سے جب کہ میرے جیب میں سفر کی ٹکٹ موجودہونے کے باوجود قید خانے میں بند کردیا ۔ جہیز ہراسانی کے الزام میں قید ایک شخص کہہ رہا تھا کہ اب میں بہترین زندگی گذارنا چاہتا ہوں لہٰذا قانونی رہنمائی کی جائے وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح کئی قیدیوں نے اپنے اپنے احوال بیان کیے ۔ ایڈیشنل سیشن سول کورٹ کے جج اور جڈیشیل مجسٹریٹ سی جے ایم سنیل کمار سنگھ ، ملیگا ارجن وغیرہ اس موقع پر موجود تھے ۔اور تیقن دلایا کہ سب کو قانونی رہنمائی کی جائے گی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا