English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماں اور بچے کو گھر سے باہر نکال دیا گیا

share with us

دوران چھاپہ گھر سے نکلنے جب عورت راضی نہیں ہوئی تو پولیس اور دیگر عورتوں نے اس کو کھنچ کر گھر سے باہر کردیا ۔ ایک پولیس افسر نے ہاتھ پیر کھینچ کر زبردستی اٹھاکر گھر سے باہر کردیا جس سے کچھ دیر کے لیے خوف کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ اس طرح کا الزام مقامی لوگوں نے لگایا ہے ۔ غریب ماں بیٹی کی چیخ وپکار سن کر اور بے یارومددگار باہر میدان میں پھینکے گئے منظر کو دیکھ کر مقامی افراد نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ متأثرہ عورت کا کچھ دن پہلے پیٹ کا آپریشن ہونے کی وجہ سے اس کھینچا تانی میں درد بڑھ گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے اس کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ معاملہ کے تحت موڈبدری تحصیلدار محمد اسحاق ، کندایا افسر شیکر یّا اور اوشا کے خلاف پولیس اور تنظیم برائے انسانی حقوق اور ریاستی خواتین بورڈ تنظیم سے شکایت کی گئی ہے ۔ مالَتی ایک سال پہلے پندرہ ہزار روپئے قرضہ وصول کرکے سمینٹ اور شیڈ کا عارضی مکان بنایا تھا ۔ شیر تاڑی پنچایت میں اس کے گھر کے لیے 6/66ڈدور نمبر دیا تھا اور پھر ٹیکس بھی بھرایا گیا تھا ۔ مالَتی نے میڈیا والوں سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اگر یہ سرکاری جگہ ہے تو پھر مجھے ڈور نمبر کیوں دیا گیا ، بتایا جارہا ہے کہ گھر کی تعمیر کے لیے ایک سیاسی لیڈر نے بطورِ انسانیت کے مدد کی تھی مگر دوسری پارٹی کو یہ بات ہضم نہیں ہوئی ۔ اس کاگھر خالی کرنے کے لیے اعلیٰ افسران پر سیاسی دباؤ ڈالا گیا تھا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا