English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسانی زندگیوں سے کھیلتی شہر کی اہم سڑکیں

share with us

تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ڈسکور بائک لاری کو اورٹیک کرنے کے بعد لاری کے قریب سے گذرنے کی کوشش کی،بائیک کو حادثے سے بچانے کے لیے پیچھے موجود تیزرفتار لاری نے اچانک بریک لگایا ۔مگر اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے لاری بائیک سے جاٹکرائی جس کی وجہ سے بائک پر سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ اسی حادثہ کی شکار لاری کے پیچھے سے آرہے دو تیز رفتار بائک بھی لاری سے ٹکراگئے جس میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک لڑکااور ایک لڑکی شامل ہے ۔ لڑکے کی شناخت ستیش (23) مقیم شیموگہ کی حیثیت سے جب کہ لڑکی کی شناخت امیتا (23) مقیم چکمنگلور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ یہ دونوں ہسور گروپ میں سیلس مین کے طور پر کام کرتے تھے جس کا ایک برانچ کاسرکوڈ ہوناور میں ہے ۔یہ رپورٹ القسیم منکی کی جانب سے دی گئی ہے
دوسرا حادثہ بھٹکل حنیف آباد کراس پر دوپہرقریب تین بجے پیش آیا جس میں منگلور سے کاروار کی طرف جارہی ٹریلر ایک اسکوٹی بائک کو بچانے کے لیے بریک لگانے کی کوشش کی تو لاری بے قابو ہوگئی اورقریب سے گذر رہی گیس سلنڈر لاری سے ٹکراگئی جس کی نتیجے میں ٹریلر کے سامنے کے دو پہیے راستہ کے کنارے موجود نالی میں اُتر گئے ۔ اس حادثے سے کئی دیر تک اہم شاہراہ پر ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ۔ اسکوٹی پر سوار عورت کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں ۔ 

(تصاویر فوٹو گیلری میں دیکھ لیں )

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا