English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشکوک لٹیروں کی شہر والوں نے کی خوب دھلائی

share with us

یہاں کچھ نوجوانوں پر شک کرتے ہوئے عوام نے چوروں کی خوب دھلائی کی تھی اور بعد میں پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے چوروں نے شہر والوں کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے الزام لگا یا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی چوری کی واردات میں ملوث نہیں ہے ۔ اور منگلور کے ایک نجی اسپتال میں داخل ہوکر گاؤں والوں کے خلاف حملہ کرنے کا الزام لگا کرنے کیس درج کردیا۔ پولس کیس درج کرنے کے بعد جب علاقے میں لوگوں کی گرفتاری کے لیے پہنچی تو پولس کو عوام کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ۔اسی موقع پرمنگلور بنگلور ہائی وے آدھے گھنٹہ تک روک کر پرزور احتجاج کرنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا۔ پولس نے عوام کو سمجھا بجھا کر معاملہ کو جلد سے جلد حل کرنے کا تیقن دلایا ہے ۔ ملحوظ رہے کہ چند دن قبل چوررات کو ایک گھر میں گھس نقدی اور زیورات لوٹنے کے علاوہ ایک ذہنی مریضہ کی نظر میں آنے کے بعد اسی کو گھر کے پچھواڑے میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے ۔ اس واقعہ سے گاؤں والوں میں شدید غصہ پایا جارہا تھا ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔ 

مال بردار جہاز تلاطم خیز موجوں کے حوالے : پانچ مسافر محفوظ 

منگلور 18؍ مارچ (فکروخبرنیوز) لکشدیپ سے منگلور کی جانب آرہا ایک مال بردار جہاز ساحل سے چالیس کلومیٹر کی دوری پر تلاطم خیز موجوں کے حوالے ہوکر ڈوبنے کی واردات پیش آئی ہے۔ اس واردات میں جہاز پر موجود عبدالرزاق اور اس کے بیٹے کے علاوہ تین دیگر افراد محفوظ ہیں ۔ اطلاع کے مطابق جب جہاز ڈوبنے لگی تو اس پر موجود لوگوں نے لائف گارڈ کا استعمال کرتے ہوئے خود کر محفوظ کرلیا اور کئی دیر تک موجوں سے لڑتے رہے بالآخر ایک مچھلی شکار کررہی جہاز نے ان کو موجوں کے تھپیڑوں سے بچالیا ۔ حادثہ سے تقریباً ستر لاکھ کا نقصان پہنچاہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا